Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

خاتون کو ہراساں کرنے پرشہری گرفتار

ملزم کوپراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس نے ایک خاتون کوہراساں کرنے کے الزام میں سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔
عاجل نیوز نے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گرفتار ملزم سے ابتدائی تحقیقات کے بعد ادارہ پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیاہے۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پراسیکیوشن کی تفتیشی ٹیم ہراساں کیے جانے کے حوالے سے ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مقدمہ کرمنل کورٹ کے سپرد کریں گے ، جہاں شواہد کو دیکھتے ہوئے ملزم کے خلاف سزا کا حکم صادر کیا جائے گا۔

شیئر: