Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

خادم حرمین کےحکم پر 64 ججوں کی ترقی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیوان المظالم (ادارہ احتساب)  کے لیے 64 ججوں کی ترقی و تقرری کا جمعے کو شاہی فرمان جاری کردیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق دیوان المظالم کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خالد الیوسف نے جو محکمہ جاتی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں، کہا کہ شاہی فرمان کے بموجب دو ججوں کی ترقی اپیل کورٹ کے  سربراہ، تین کی اپیل کورٹ کے جج اور چار کی کورٹ بی کے سربراہ، ایک کی سیکریٹری کورٹ اے اور پانچ ججوں کی سیکریٹری کورٹ بی اور 16 ججوں کی جج اے اور سات ججوں کی جج بی کے  لیے ترقی ہوئی ہے جبکہ 8 کو جج بی اور  18 کو جوڈیشل لیفٹیننٹ کے منصب پر تعینات کیا گیا ہے۔ 
الیوسف نےبتایا کہ شاہی فرمان کی بدولت محکمہ  جاتی عدالت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔  

شیئر: