Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

عراق سے سعودی لڑکی کی فضائی ایمبولنس کے ذریعے منتقلی

عراقی کردستان کے اربیل ایئرپورٹ پر فضائی ایمبولینس بھیجی گئی( فوٹو العربیہ)
عراق میں موجود سعودی لڑکی سارہ الشمری کو اچانک طبعیت خراب ہونے پر منگل کو فضائی ایمبولنس کے ذریعے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔
بغداد میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ سارہ الشمری اپنی فیملی کے ہمراہ عراق میں تھی، اس کی صحت اچانک خراب ہوگئی۔ وزارت صحت نےعراقی کردستان کے اربیل ایئرپورٹ پر فضائی ایمبولینس بھیج کرعلاج کے  لیے مملکت منتقل کیا ہے‘۔
سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ صحت کے حوالے سے سعودی لڑکی کی صورتحال سنگین تھی۔ فضائی ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کیے جانا ضروری تھا‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت صحت بیرون مملکت موجود سعودی شہریوں کو نازک صورتحال سے دوچار ہونے کی صورت میں فوری صحت خدمات فراہم کرتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت لانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

شیئر: