Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تھائی لینڈ سے دو سعودی شہریوں کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلی 

وزارت خارجہ نے سعودی عرب منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کی ہے( فوٹو العربیہ)
 سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ تھائی لینڈ سے دو شہریوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنا علاج مکمل کراسکیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بینکاک میں سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ اعلی قیادت کی ہدایت پرسعودی شہریوں کو علاج مکمل کرانے کے لیے تھائی لینڈ سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا گیا ہے‘۔
سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ وزارت خارجہ نے سعودی وزارت صحت کے تعاون سے سعودی شہریوں کی بینکاک سے سعودی عرب منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کی ہے‘۔ 

شیئر: