Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسلسل دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

دو روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز کی کمی کے بعد منگل کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق یکم نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 151100 روپے رہی۔
گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
منگل کو 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 944 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 129544 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1653 ڈالر رہی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 1590 جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت میں 8.53 روپے بڑھ کر 1363.13 روپے رہی۔

شیئر: