Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے تمام سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار پر عمل اتوار سے

سکول اسمبلی کا آغاز 6 بجکر 45 منٹ پر جبکہ پہلا پیریڈ 7 بجے ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر محکمہ تعلیم)
سعودی عرب میں اتوار 30 اکتوبر سے تمام سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار نافذ کیے جائیں گے۔
ریاض ریجن میں سکول اسمبلی کا آغاز 6 بجکر 45 منٹ پر جبکہ پہلے پیریڈ کا آغاز 7 بجے ہوگا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق مملکت میں ادارہ تعلیم کی جانب سے موسم سرما اور گرما کے دوران تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل کیے جاتے ہیں۔ 
موسم سرما کا دورانیہ چار ماہ اور25 دن رہتا ہے اس دوران تمام سکولز کے اوقات کار یہی رہیں گے۔ موسم سرما کا اختتام 22 مارچ 2023 تک ہوگا۔ 
موسم گرما کا آغاز 26 اپریل 2023 سے ہوگا جو 23 جون 2023 تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: