Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی سکولوں میں داخلے کےلیے آن لائن رجسٹریشن

پہلی کلاس کے لیے پیر سے ’نور‘ سسٹم کے توسط سے رجسٹریشن ہوگی۔( فوٹو ٹوئٹر)
 سعو دی وزارت تعلیم نے نرسری اور پرائمری سکول کی پہلی جماعت میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ  کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ پرائمری سکول کی پہلی کلاس کے لیے طلبہ پیر 22 جون سے ’نور‘ سسٹم کے توسط سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
وزارت تعلیم کا کہناہے کہ نرسری کے لیے رجسٹریشن پیر 6 جولائی 2020 سے شروع ہوگی۔

نرسری کے لیے رجسٹریشن کی پیر 6 جولائی سے شروع ہوگی۔(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت تعلیم نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائمری سکول کی پہلی جماعت اور نرسری میں بچوں کے داخلے کا اندراج مکمل کرانے کے لیے نور سسٹم کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات پیش کریں۔
بیان کے مطابق  اس سال نرسری اور پرائمری سکول کی پہلی جماعت میں داخلے کے اندراج کے لیے طبی معائنہ فارم کی شرط نہیں ہے۔

شیئر: