Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے لوٹ ماراور دیگر وارداتوں میں ملوث سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ٹوئٹرپر بیان میں کہا گیا کہ ’پولیس کو مختلف وارداتوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس پرتحقیقات کرتے ہوئے ملزم کی شناخت کی گئی‘۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزم لوٹ مارکی متعدد مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے‘۔  
گرفتار ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا جہاں مزید تحقیقات کے بعد چالان فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روزجدہ پولیس نے فوجداری جرائم کے ارتکاب پر 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا۔ 
جدہ پولیس نے بیان میں کہا تھا کہ چاروں ملزمان پولیس اہلکاروں کے بھیس میں راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
 ’ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: