Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ٹیوب لائٹ عیدالفطر پرپاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی

لاہور۔۔۔۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ عیدالفطر پر پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔پاکستانی فلمسازوں نے ٹیوب لائٹ کی نمائش رکوانے کیلئے مہم شروع کررکھی ہے۔ڈسٹری بیوٹرز اور فلم ساز عید کی چھٹیوں میںپاکستان میں بننے والی فلموں کا اچھا بزنس چاہتے ہیں۔ اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ پاکستانی فلم یلغار اور شورشرابہ عید پر ریلیز ہونے والی ہیں اگر ٹیوب لائٹ عیدالفطر پر ریلیز ہوئی تو اس سے پاکستانی فلموں کو نقصان ہوگا ۔ فلم پروڈیوسر الطاف حسین نے کہا کہ سلمان خان کی فلم کو رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر اس میں کامیابی نہ ملی تو عدالت بھی جاسکتے ہیں۔

شیئر: