Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عمران خان کی نااہلی، چھالیہ، سپاری نے جیل پہنچا دیا اور ڈالر و ریال خریدنے پر نئی پابندی سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

پاکستانی سیاح کی ترکی میں گرفتاری، ڈالر وریال خریدنے پر نئی پابندیاں اور ان کے اثرات ہفتہ رفتہ کے دوران زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات میں شامل رہے۔
اردو نیوز کے قارئین نے پاکستان سے سامنے آنے والی خبروں میں جہاں بلوچستان میں سابق جج کے قتل سے متعلق خبر کو زیادہ توجہ دی وہیں امریکہ کی جانب سے پاکستانی جوہری ہتھیاروں کی حفاظت سے متعلق بیان کو بھی نظرانداز نہیں کیا۔

چھالیہ، سپاری نے ترکی میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا

پاکستان میں رہتے ہوئے آپ کسی بھی دکان پر جائیں اور تین روپے نکال کر دکاندار کو دیں اور اسے کہیں کہ سپاری دے دیں تو وہ آپ کو سپاری ایسے ہی تھما دے گا جیسے کسی بچے کو ٹافی تھما دیتا ہے۔ 
سپاری خریدتے وقت کبھی آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں آیا ہوگا کہ آپ نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔ لیکن اگر یہی سپاری آپ جہاز میں بیٹھ کر ترکی لے جائیں تو یہ آپ کو منشیات کے کیس میں جیل بھجوا سکتی ہے۔ 
ایسا ہی کچھ ہوا ہے لاہور کے رہائشی محمد اویس کے ساتھ جن کی کمپنی نے انھیں اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی کی سیر کے لیے بھیجا۔ انھوں نے خوشی خوشی ویزہ لگوایا اور قطر ایئر ویز پر بیٹھ براستہ دوحہ استنبول پہنچے لیکن اپنے ٹور آپریٹر دوست کی فرمائش پر لے جانے والی سپاری کی وجہ سے جیل پہنچ گئے اور ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود تاحال جیل میں ہی موجود ہیں۔ 
مکمل خبر پڑھیں

ڈالر، ریال خریدنے پر نئی پابندیاں، ’نہ بیچنے والے ہیں نہ ہی خریدار‘

سٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے بعد اسلام آباد کے زیادہ تر منی چینجر اس پر عمل درآمد کرتے نظر آ رہے ہیں، تاہم بلیک میں ڈالر کی مہنگے داموں فروخت کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں سٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت کے تحت اب دو ہزار ڈالر کی مالیت سے زائد کوئی بھی دیگر غیرملکی کرنسی خریدنے کے لیے شناختی کارڈ کے علاوہ بینک سٹیٹمنٹ، ویزا، ٹکٹ یا دیگر دستاویزات فراہم کرنا لازم ہے۔ اس کے بعد اب عام آدمی کے لیے بغیر وجہ ڈالر خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

بلوچستان: محمد نور مسکانزئی کو کیوں قتل کیا گیا؟

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پولیس حکام نے فیڈرل شریعت کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل کو ابتدائی تفتیش کے بعد دہشتگردی کا واقعہ کو قرار دیا ہے۔
قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایک خصوصی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے: امریکہ 

امریکہ نے کہا ہے کہ اسے اعتماد ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے۔ 
پیر کو امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ویڈنٹ پٹیل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکہ کو اعتماد ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے اپنے جوہری ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کی کمٹمنٹ اور صلاحیت پر اعتماد ہے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

توشہ خانہ کیس: عمران خان نااہل، قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ 
جمعے کو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان ’کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ضمنی انتخابات میں جیت، عمران خان نے اپنا ہی ریکارڈ کیسے توڑا؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے اپنا ہی پانچ نشستوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تاہم انھیں ایک نشست پر خود اور دوسری نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار مہربانو قریشی کی شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

کیڈٹ کالج مری کے ہاسٹل میں طالب علم کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں واقع ایک کیڈٹ کالج کے ہاسٹل میں مقیم ساتویں جماعت کے طالب علم کو چار سینیئر طالب علموں نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
مری پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ طالب علم کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نےکہا کہ وہ لاہور کے رہائشی ہیں اور اپنے بیٹے کا داخلہ کیڈٹ کالج مری میں ساتویں جماعت میں کرایا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

خانہ بدوش بچوں کو تعلیم دینے والا منفرد سکول

اکتوبر اور اپریل کے مہینوں میں شمالی پاکستان کی وادیوں اور پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن کی سڑکوں پر بھیڑ بکریوں کے ریوڑ ہانکتے خانہ بدوش بکروال جا بجا نظر آتے ہیں۔
مخصوص سٹیی پہ سدھائے ہوئے جانور، باربرداری کے لیے گھوڑے اور خچر، رہائشی خیموں، کپڑوں، بستروں اور برتنوں کے علاوہ قافلے کی چوکیداری کے لیے مخصوص نسل کے کتے۔ صدیوں سے سفر میں زندگی بتا دینے والے ان چرواہوں کا کل اثاثہ یہی ہوتا ہے ۔

مگر چند برسوں سے ان کے سفری سامان میں موبائل فون کے علاوہ ایک اور شے کا اضافہ ہوا ہے وہ ہیں ان کے بچوں کے سکول کی کتابیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: