Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
تازہ ترین

نجران میں غیر ملکی کو جان بوجھ کر گاڑی سے ٹکر مارنے والا شہری گرفتار

گاڑی کی ٹکر سے غیرملکی کو معمولی زحم آئے تھے ( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں پولیس نے غیر ملکی کو گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار کر فرار ہونے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
نجران میں ایک ادارے کے احاطے میں مقیم غیر ملکی کو جان بوجھ کر گاڑی سے ٹکر مارنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
المرصد ویب کے مطابق وڈیو میں ایک ادارے کے احاطے میں موجود مقیم غیر ملکی کو مقامی شہریجان بوجھ کر گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ غیرملکی کو معمولی زحم آئے تھے۔
نجران پولیس نے مفرور ڈرائیور کو تلاش کرکے حراست میں لیا۔ مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: