آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک طویل وقفے کے بعد ایکشن میں نظر آئے۔
انگلینڈ کے خلاف برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے دو اوورز کروا کر سات رنز دیے۔
شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 وارم اپ میچ میں محمد حسنین، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے بھی بولنگ کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری
Node ID: 708806
-
نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، پاکستان نے سہ ملکی سیریز جیت لی
Node ID: 708901
-
پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی، فخر زمان شامل
Node ID: 709031
انگلینڈ کے خلاف میچ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے آرام کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی دو اوورز کروانے کے بعد واپس پویلین چلے گئے۔
شاہین شاہ آفریدی جولائی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ڈائیو مارتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز، ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی برطانیہ میں اپنا علاج کروانے کے بعد مکمل صحت یاب ہوکر ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں۔
23 اکتوبر کو انڈیا کے خلاف پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے کھیلنے کا امکان ہے۔
جس کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ تینوں فاسٹ بولر ٹیم میں اکٹھے کھیلیں گے۔
What a lovely sight to see Shaheen Shah Afridi back on the field again.
— Aiman Sohail (@aimansohaill) October 17, 2022
شاہین شاہ آفریدی کے واپس آنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں میں خوشی کا سماں ہے۔
ایمن سہیل کہتی ہیں کہ ’شاہین شاہ آفریدی کو میدان میں واپس دیکھنا کتنا حسین نظارہ ہے۔‘
حسن چیمہ لکھتے ہیں کہ ’میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ شاہین 90 ہزار تماشائیوں کے سامنے روہت شرما کی وکٹ اڑا دے، میں عام سا آدمی ہوں، میں صرف یہی چاہتا ہوں۔‘
I just want him to cartwheel Sharma's stumps in front of 90k people at MCG. I am simple man, I don't want anything else. https://t.co/bczwQzAH1B
— Hassan Cheema (@Gotoxytop1) October 17, 2022
حارث نے لکھا کہ ’صبح کے چھ بج رہے ہیں، خدا گواہ ہے کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھنے کی ضرورت تھی۔‘
6 am in the morning, lord knows I needed to see Shaheen Shah bowl
— harrïs (@shaheens_era) October 17, 2022