Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ریاض میں ٹائروں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’جائے وقوعہ ریاض کے شمال میں رہائشی علاقوں سے کافی دور ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شہری دفاع نے پرانے ٹائروں کی گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جائے وقوعہ ریاض کے شمال میں رہائشی علاقوں سے کافی دور ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’پرانے ٹائروں کی گودام میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر متعدد ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے‘۔
’جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری دفاع کی ٹیم نے آتشزدگی کا دائرہ محدود کردیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ٹیم آتشزدگی کے اسباب معلوم کر رہی ہے‘۔

شیئر: