Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی آج ابشر پر ہوگی

’سعودی شہریوں سمیت مقیم غیر ملکی بھی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کر سکتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی آج اتوار سے ابشر پورٹل کے ذریعہ ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی بدھ 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں سمیت مقیم غیر ملکی بھی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کر سکتے ہیں‘۔
’ابشر پر نمایاں نمبروں کی حامل پلیٹوں کی نمائش کی جاتی ہے اور خواہشمند اس پر بولی لگاتے ہیں‘۔
’نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر پورٹل پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، مائی سروس میں جائیں، وہاں سے محکمہ ٹریفک پر کلک کریں جہاں آپ کو نیلامی  کے سیکشن میں جانا ہوگا‘۔
 

شیئر: