Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جمعرات 13 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 242.09 اور یورو کی قدر 211.89 روپے رہی۔
پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ 218.38 روپے رہی۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 217.88 روپے تھی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر58.09، اماراتی درہم 59.45، بحرینی دینار 579.28، عمانی ریال 567.21 اور کویتی دینار کی قیمت 703.52 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 242.09 اور یورو کی قدر 211.89 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 220.25 اور قیمت فروخت 222.50، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 242.15 اور قیمت فروخت 244.65 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت 58.55 جب کہ قیمت فروخت 59.15، اماراتی درہم کی قیمت خرید 60.25 اور قیمت فروخت 60.85 روپے رہی۔

شیئر: