Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

طائف میں معذور بچے پر تشدد کی وڈیو کا نوٹس، قانونی کارروائی مکمل

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مبینہ وڈیو ایک سال پرانی ہے( فائل فوٹو الریاض)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ’ طائف پولیس ایک رشتہ دار کی طرف سے بچے پر تشدد کے کیس کو دیکھ  رہی ہے‘۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر بچے پر تشدد کی ایک وڈیو وائرل ہے۔ طائف پولیس نے وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فریقوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مبینہ وڈیو کلپ ایک سال پرانا ہے۔ اس وقت پولیس کو بچے پر تشدد کی رپورٹ نہیں کی گئی تھی۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
سوشل میڈیا پروائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص معذور بچے پر تشدد کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس وڈیو کے حوالے سے ردعمل سامنے آیا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ’ خواہش ہے کہ تشدد کے واقعہ کی وڈیو کے حوالے سے سچائی سامنے آئے‘۔

شیئر: