Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

’شوہر نے تشدد کی رپورٹ کرانے پر بیوی کو قتل کیا‘

 خاتون ٹیچر کے قتل کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں (فائل فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں سعودی ٹیچر وفا الغامدی کو اس کے شوہر نے پولیس سٹیشن میں تشدد کی رپورٹ درج کرانے پر قتل کیا۔
اخبار 24 کے مطابق خاتون ٹیچر وفا الغامدی کے قتل کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
 رشتہ داروں نے بتایا کہ ’سکول جانے سے قبل وفا الغامدی کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ سکول جاتے ہوئے وفا نے پولیس سٹیشن میں اس کی رپورٹ درج کرائی تھی۔‘ 
رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ’وفا الغامدی کے سکول سے گھر پہنچنے پر اس کے شوہر کو پولیس سٹیشن طلب کیے جانے کا پیغام ملا۔ اس پر وہ طیش میں آ گیا۔ اپنی اہلیہ کو کچن میں بند کرکے چھری سے کئی وارکیے۔‘
وفا الغامدی کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گئیں۔
 رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ’جب سے وفا الغامدی کی شادی ہوئی تھی تب سے ان کا شوہر کسی نہ کسی بات پر زدوکوب کرتا تھا اور یہ اس کا معمول تھا۔ وفا نے تنگ آ کر پہلی مرتبہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔‘
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ’پولیس کے گھر پہنچنے تک وفا الغامدی کا شوہر وہاں سے فرار نہیں ہوا۔ اس کی ذہنی حالت خراب تھی۔‘
یاد رہے کہ پبلک پراسیکیوشن سعودی ٹیچر کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حقائق جاننے کے لیے پوچھ گچھ اور تفتیش جاری ہے۔

شیئر: