Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

روسی صدر نے عربی زبان میں شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا

عربی زبان میں شکریہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل ہے(فوٹو امارات الیوم)
 روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو سینٹ پیٹرز برگ میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ عربی زبان میں ادا کیا۔ 
 صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے عربی زبان میں شکریہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل ہے۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما دوستانہ ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔
شیخ محمد بن زاید نے اس موقع پر کہا کہ ’آپ سے ملاقات کرکے خوش ہوں۔ آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں‘۔
جس پرولادیمیر پوتن نےعربی زبان میں کہا’ شکریہ جناب‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔
روس اور امارات کے صدور نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا ہے۔ 

شیئر: