Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

امارات کے صدر شیخ محمد زاید روس کا دورہ کریں گے

ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن اماراتی صدر کا استقبال کریں گے۔ (فوٹو: وام)
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان منگل کو روس کا دورہ کریں گے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن اماراتی صدر کا استقبال کریں گے۔
ملاقات کے دوروان دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور کے علاوہ تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیں گے۔
علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شیئر: