پاکستان کے ٹی وی چینل جیو نیوز کے ایک پروگرام پر بشریٰ انصاری اور ٹی وی ہوسٹ منیب فاروق بیٹھے تھے اور پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے عمران خان سے متعلق سوال کیا اور اب اس سوال اور مہمانوں کے جوابات کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سوال تھا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان ایک روایتی سیاست دان ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے منیب فاروق نے کہا ’ہر کام ان کا غیر روایتی ہے۔ اپوزیشن میں تھے تب بھی، حکومت میں آئے تب بھی اور حکومت سے نکلنے کے بعد بھی جو ان کا طرز عمل ہے وہ انہیں ایک غیر روایتی سیاست دان بناتا ہے۔‘
منیب نے مزید کہا کہ ’تھوڑا سا کوئی ٹھہراؤ ہوتا ہے یا رکاوٹ ہوتی ہے نہ کہ بہت ساری باتیں آپ نہیں کرتے لیکن عمران خان صاحب کا یہ ہے کہ اللہ نے ان کو عزت دی اور پھر انہوں نے اس پر کیپیٹلائز کیا۔‘
مزید پڑھیں
-
'بشریٰ انصاری کسے پینڈو کہہ رہی ہیں؟‘Node ID: 489076
منیب نے عمران خان کی مقبولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ان پر کوئی چیز پھینکیں گے تو وہ چیز رکے گی نہیں بلکہ پھسل کر نیچے آجائے گی۔‘
منیب فاروق کے اس جواب پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاست کی جو روایات اب تک چلتی رہی ہیں کسی ایک کو بھی ہم ماڈل نہیں بناسکتے کہ وہ روایات تھیں اور یہ (عمران خان) غیر روایتی ہیں۔‘
انہوں نے منیب کے جواب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’کیا ہماری روایات وہی ہیں جو 70 یا 75 سال سے چلی آرہی ہیں؟ اگر اس شخص کو ہم کہہ دیں کہ وہ غیر روایتی ہے تو پھر روایتی لوگ کون ہیں؟ کیا روایتی لوگوں کی روایات سے ہم اتفاق کرتے ہیں؟‘
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کلپ وائرل ہے اور صارفین اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔
مریم ملک نے ایک ٹویٹ میں بشریٰ انصاری سے متعلق لکھا ’انہوں نے جو کہا اس سے ہٹ کر دیکھا جائے تو یہ نوٹس کیا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری نے کتنی شائستگی سے اختلاف کیا اور غصے میں آئے بغیر یا ساتھی مہمان کی بے عزتی کیے بغیر اپنے نقطے کا اظہار کیا۔‘
Apart from what she said, what i noticed is how decently bushra ansari disagreed and placed her point rather than getting hyper or showing any disrespect to the fellow guest. This is something that we younger generation should learn "how to disagree" pic.twitter.com/YwBHyRDcdH
— Maryam Malik (@riyamalik79) October 11, 2022