Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

جامشورو میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 10افراد ہلاک، 17 زخمی

صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 10 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔
جامشورو پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو بچوں اور تین خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو لمس ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ بس کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔ حادثے کے شکار افراد کا تعلق بہاولپور سے تھا۔  

 

شیئر: