Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بیمار سعودی شہری کی پراگ سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلی 

وزارت خارجہ نے پراگ سے مملکت منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کی(فوٹو سبق)
سعودی عرب نے ایک بیمار شہری کو مکمل علاج کےلیے فضائی ایمبولینس کے ذریعے پراگ سے مملکت منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پراگ میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ اعلی قیادت کی ہدایت پر سعودی شہری کو پراگ سے مملکت منتقل کیا گیا ہے۔
سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ وزارت خارجہ نے پراگ سے مملکت منتقلی کے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی‘۔
وزارت صحت کے تعاون سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے سعودی شہری کو مملکت لایا گیا ہے، ریاض کے ہسپتال میں مکمل علاج ہوگا۔ 

شیئر: