Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض ریجن میں لڑکی پر حملے اور اجتماعی جھگڑے میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کے علاقے الفلاج میں پولیس نے سنیچر کو عوامی مقام پر ایک خاتون پر حملہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عوامی مقام پر دو نوجوان ایک خاتون کو دھکا دے کر گرا رہے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو شناخت کے بعد حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

سوشل میڈیا پر عوامی مقام پر اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل تھی(فوٹو عاجل)

علادوہ ازیں ریاض پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک عوامی مقام پر اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل تھی۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: