Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

مخالفانہ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا عرب شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی سپیشل سیکیورٹی فورس نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے مملکت میں مقیم عرب شہری کو حراست میں لیا۔
وڈیو مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تھی اوراس میں عمرے کی ادائیگی سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مواد موجود تھا۔
سیکیورٹی فورس نےعرب شہری کو مسجد الحرام میں داخلے سے قبل بیرونی صحن میں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔ 

شیئر: