Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یوم الوطنی: جدہ ریاض اوردمام میں سائیکل ریلیاں

ریلی میں 15 سو سائیکل سوار شرکت کریں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی مناسبت سے سعودی سائیکل فیڈریشن کی جانب سے تین بڑے شہروں میں سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی۔
سبق نیوز کے مطابق سائیکل ریلیاں جدہ ، ریاض اوردمام میں نکالی جائیں گی۔ ریلی میں 15 سو کے قریب سائیکلسٹ شرکت کررہے ہیں۔
سعودی سائیکل فیڈریشن کے صدر عبداللہ الوثلان کا کہنا تھاکہ ریلی  آج بروز جمعہ 23 ستمبرکو  جدہ اوردمام میں کورنیش سے جبکہ ریاض میں العلیا شاہراہ سے نکالی جائے گی۔
ریلی کے شرکار سائیکل سوار 15 کلومیٹرکی مسافت طے کریں گے ۔
سائیکل فیڈریشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ یوم الوطنی پرریلی نکالنے کا مقصد وطن عزیز کی تقریبات میں شامل ہوتے ہوئے وطن عزیز سے اپنے عزم و وفا کا اظہار ہے۔

شیئر: