Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں بھی مملکت کے یوم الوطنی کی تقریبات

تجارتی مالزمیں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں بھی سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے اہم مقامات کوسبزروشنیوں اورسعودی عرب کے قومی پرچم سے سجایا گیاہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے حوالے سے امارات میں بھی خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔ اماراتی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مملکت کے قومی دن کے موقع پرمختلف مارکیٹوں میں پروگرامز کامنعقد کیے جارہے ہیں۔
اماراتی امیگریشن کی جانب سے مملکت سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پرسعودی عرب کے یوم الوطنی کے حوالے سے تیار کی گئی امیگریشن کی خصوصی مہرلگائی جارہی ہے۔
سعودی عرب اورامارات کے مابین گہرے تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے تجارتی مالز میں خصوصی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جبکہ اہم سرکاری عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنی سے سجایا گیا ہے جو سعودی عرب کے پرچم کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر: