Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

السعودیہ کی یوم وطنی پر داخلی پروازوں کے لیے خصوصی رعایت

خصوصی پیشکش تمام ایئرپورٹس کےلیے اور یکطرفہ ٹکٹ پر ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے یوم وطنی 92 کے موقع پر داخلی پروازوں کے حوالے سے خصوصی پیشکش کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  السعودیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ خصوصی پیشکش سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کےلیے اور یکطرفہ ٹکٹ پر ہے‘۔
’بکنگ 21 سے 23 ستمبر 2022 کے دوران کرانا ہوگا جبکہ اس ٹکٹ پر سفر یکم جنوری سے 31 مارچ 2023 کے دوران کیا جاسکے گا‘۔ 
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ ’خصوصی پیشکش اکانومی اور گیسٹ کلاس کی براہ راست پروازوں کے لیے ہے۔ اکانومی کلاس کا ٹکٹ 92 اور گیسٹ کلاس کا ٹکٹ 192 ریال میں دستیاب ہے۔ خصوصی پیشکش محدود نشستوں کے لیے اور پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہے‘۔ 

شیئر: