Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

داخلی عازمین حج کے لیے السعودیہ کی پروازوں اور نشستوں میں اضافہ

بکنگ کےلیے قرعہ اندازی کی گئی ہے(فوٹو اخبار 24) 
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اس سال داخلی عازمین حج کو ریاض، دمام، قصیم اور الہفوف وغیرہ شہروں سے جدہ لانےکے لیے پروازوں کا نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔
داخلی معلمین نے پروازوں کی بکنگ کے لیے رجوع کی کس داخلی معلم  کو کس پرواز پر کتنی نشستیں اور کن تاریخوں میں دی جائیں گی اس کےلیے قرعہ اندازی کی گئی۔ 
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق قرعہ اندازی کے موقع پر السعودیہ میں حج وعمرہ سیکشن کے  سربراہ عامر آل خشیل، داخلی عازمین کے نمائندے اور داخلی عازمین کی کمپنیوں و اداروں کی رابطہ کونسل کے نمائندے موجود تھے۔ 
تقریب میں حج موسم کی ضروریات کو مدنظ؍ر رکھتے ہوئے پروازوں اور نشستوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
السعودیہ کا کہنا ہے کہ’ داخلی عازمین کے لیے پروازوں کی قرعہ اندازی مقررہ معیار کے مطابق کی گئی۔ حج پروازوں کے لیے زیادہ نشستوں والے اضافی طیارے مختص ہوں گے جبکہ محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے پروازوں کا مناسب شیڈول جاری کیا جائےگا‘۔

شیئر: