Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025

سعودی عرب کا انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں خلا نورد بھیجنے کا پروگرام

’دو سعودی خلا نورد سپیس ایکس کے تعاون سے آئندہ سال انٹرنیشنل سپیس سٹیشن جائیں گے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب بین الاقوام سپیس سٹیشن میں خلا نورد بھیجے  کا پروگرام بنا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایلن ماسک کی کمپنی سپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’امریکی نجی سپیس کمپنیوں اورسعودی عرب کے درمیان وسیع تعاون کیا جائے گا‘۔
نجی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب نے سپیس ایکس کےساتھ معاہدے پر دستخط کرلیا ہے‘۔
’سعودی عرب اور سپیس ایکس کے ساتھ یہ معاہدہ رواں سال کے شروع میں ہوگیا تھا‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’معاہدے کے مطابق دو سعودی خلانورد سپیس ایکس کے تعاون سے آئندہ سال انٹرنیشنل سپیس سٹیشن جائیں گے‘۔

شیئر: