Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

جنوبی سرحد پر مامور سپاہیوں کے لیے زمزم کے قافلے روانہ

’شیخ سدیس نے کہا ہے کہ ’جنوبی سرحد پر ڈیوٹی دینے والے سپاہی عظیم سرمایہ ہیں‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے جنوبی سرحد پر مامور سپاہیوں کے لیے زمزم کے قافلے روانہ کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدوں کے محافظوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں زمزم روانہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’جنوبی سرحد پر ڈیوٹی دینے والے سپاہی عظیم سرمایہ ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وطن کی حفاظت میں ان سپاہیوں کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘۔
شیخ سدیس نے ملک کی سرحد کی حفاظت پر مامور سپاہیوں کی نصرت و غیبی مدد کی دعا کی ہے۔

شیئر: