شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے لیے سمرقند میں موجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ان کی ایک تصویر شیئر کرکے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی تصویر میں شہباز شریف کو کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں شہباز شریف کے اردگرد موجود رہنماؤں پر سرمئی رنگ کا فلٹر لگا کر پاکستانی وزیراعظم کو نمایاں کیا گیا ہے۔
تصویر کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’چار طویل برس کے بعد پاکستان کو ایسا رہنما ملا ہے جو عالمی سطح پر احترام رکھتا ہے۔‘

ٹویٹ کے الفاظ اور تصویر پر لگائے گئے فلٹر سے یہ تأثر بنتا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اردگرد موجود دیگر سربراہان مملکت ان کی جانب متوجہ ہیں۔
مسلم لیگ نواز کے ٹوئٹر ہینڈل کی سرگرمی پر تبصرہ کرنے والے صارفین میں شامل پارٹی ورکرز نے شہبازشریف کو ملنے والی اس پذیرائی کو سراہا۔
مزید پڑھیں
-
ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان آمنے سامنےNode ID: 700526
-
’مریم نواز نے شہباز شریف کو ن لیگ کی صدارت چھوڑنے کا کہہ دیا‘Node ID: 701131
-
وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر پوتن کی سمرقند میں ملاقاتNode ID: 701151
سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ورکرز نے دعویٰ کیا کہ جس ویڈیو سے نکال کر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے اس کے مناظر کچھ اور بتاتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آفیشل ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’شہباز شریف کے توجہ کا مرکز ہونے کا جعلی پروپیگنڈہ بےنقاب کرنے میں سوشل میڈیا کو چار گھنٹے لگے۔ کھانا چکھنے کے لیے انہیں سب سے آخر میں بلایا گیا۔‘
پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ایک وقت ایسا بھی تھا جب ہمارا وزیراعظم حقیقت میں توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا۔‘
It took 4 hours for Social Media to bust PMLN's fake projection of Shahbaz Sharif as center of attention. This video contains the truth ... he was one of the last ones invited to taste food.
There was a time when our PM was the real center of attention. #MissYouPMImranKhan pic.twitter.com/JncTfQO2Zl
— PTI (@PTIofficial) September 15, 2022
مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلز کے درمیان ہونے والی نوک جھونک کے درمیان دونوں جماعتوں کے حامی اور دیگر صارفین بھی گفتگو کا حصہ بنے۔
دان میر کے ہینڈل سے پی ٹی آئی کی ٹویٹ کے ردعمل میں لکھا گیا کہ ’یہ دکھانے کا شکریہ کہ عالمی برادری ان کی قیادت کی پیروی کررہی ہے۔ رہنما ہمیشہ سب سے آخر میں کھاتا ہے۔‘

پی ٹی آئی کا حامی دکھائی دینے والے ٹوئٹر ہینڈل نے جواب میں لکھا کہ ’دو منٹ کی ویڈیو میں چند سیکنڈ پر مشتمل سکرین شاٹ نکال کر اگر آپ اپنے حکمران کے متعلق ہونے کا تأثر دینا چاہ رہے ہیں تو دنیا کے سامنے خود کو بےوقوف ثابت کر رہے ہیں۔‘

پارٹی اکاؤنٹ چلانے والے ’ایڈمن کو جیلس‘ کہنے والوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل شہبازشریف کی دیگر مصروفیات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی ایس سی او کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مصروفیات اور نومبر میں چین کے دورے کا ذکر کیا تو لکھا کہ ’لگتا ہے اب بیرونی سازش کی جگہ ہیش ٹیگ بین الاقوامی سازش کا ہوگا۔‘

کس پارٹی کا رہنما دنیا میں زیادہ مقبول ہے؟ کی تھیم پر ہونے والی گفتگو کا درجہ حرارت بڑھا تو کچھ صارفین نے توجہ دلائی کہ معاملہ کچھ اور ہے۔












