Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اردن میں ساس نے داماد کو قتل کرکے نعش جلا دی

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نےاعتراف جرم کرلیا ہے( فوٹو العربیہ)
اردن میں ساس نے داماد کو قتل کرکے جرم چھپانے کے لیے نعش جلا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ’ ساس نے اپنے داماد مھند عدنان ذیب السعایدۃ کو پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھرلاش کو نذر آتش کردیا‘۔
پولیس نے سوختہ نعش برآمد کرلی۔ یہ واقعہ معان شہر کے مغربی علاقے الطاحونہ میں پیش آیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ملزمہ نےاعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ’ اس نے خاندانی جھگڑے کے باعث اپنے داماد کوقتل کیا‘۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعش کے معائنے سے پتہ چلا کہ متعدد گولیاں چلائی گئیں پھرنعش نذر آتش کرکے معان کمشنری کے غیر آباد علاقے میں پھینک دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’متعلقہ سرکاری و سیکیورٹی اداروں نے ملک میں رائج قبائلی نظام کے مطابق ضروری اقدامات کرلیے‘۔

شیئر: