Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے روسی مسلمانوں کے لیے تحفہ

50 ٹن کھجوریں اور قرآن مجید کے نسخح پیش کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
روس میں سعودی سفیرعبدالرحمن الاحمد نے روسی مسلمانوں کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تحفہ وفاقی روس کی انجمنوں واسلامی مراکز اور دارالافتا کے حوالے کیا ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے اعلی درجے کی 50 ٹن کھجوریں اور قرآن مجید کے نسخح تحفے کے طور پر پیش کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیرعبدالرحمن الاحمد نے کہا کہ’ سعودی عرب دنیا بھر میں قائدانہ انسانیت نواز کردارادا کررہا ہے۔ شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں انسانیت نواز امدادی کام انجام دے رہا ہے‘۔ 

شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں انسانیت نواز امدادی کام کر رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)

سعودی سفیر نے روسی مسلمانوں کے مذہبی ادارے کو قرآن پاک کے نسخے بھی تحفے کے طور پر حوالے کیے۔ قرآن پاک کے یہ نسخے مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے تیار کردہ ہیں۔ 
روسی مسلمانوں کے مذہبی ادارے کے سربراہ مفتی راوی عین الدین اور نائب مفتی ڈاکٹر روشان عباسوف نیز متعدد اسلامی انجمنوں اورمراکز کے سربراہوں نے انمول تحفے پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: