Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، کمی کے بعد نرخ بڑھ گئے

ایک کلو گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 859 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر سعودی مارکیٹ میں بھی نظرآیا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے سعودی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری تھا۔ جمعے کو کاروبار کے آغاز پر مزید کمی دیکھنے میں آئی تاہم شام کے وقت سونے کےنرخ بڑھ گئے۔
عاجل اور لائیو پرائس آف گولڈ ویب سائٹس کے مطابق جمعے کو گولڈ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 204.84  ریال تک آگئی بعدازاں 24 قیراط ایک گرام  سونے کے نرخ 207.88 تک جا پہنچے۔
22 قیراط، ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 190.83 اور 21 قیراط، ایک گرام سونے کی قیمت 181.88 ریال ہوگئی۔
18 قیراط، ایک گرام سونے کی قیمت 155.89 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام، سونے کے نرخ 121.60 ریال تک پہنچ گئے۔
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت جمعے کو بڑھنے کے بعد 6464.40 ریال ہوگئی۔ ایک تولہ سونا 2424.42  ریال میں دستیاب ہے جبکہ ایک کلو گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 859 ریال میں فروخت کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: