Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے اثرات ہیں۔ (فوٹو عاجل)
مملکت میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی گراوٹ ریکارڈ  کی گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 205.56 ریال ریکارڈ  کی گئی۔
22 قیراط والے  ایک گرام سونے کی قیمت 188.43 ریال رہی
21 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت جمعرات کو 179.87 ریال رہی جبکہ بدھ کو مارکیٹ بند ہونے پر قیمت181.87 ریال  تھی۔ مملکت میں سب سے زیادہ خریدا اور استعمال 21 قیراط ہی کیا جاتا ہے۔
18  قیراط ایک گرام سونا 154.17 ریال میں دستیاب رہا۔
24 قیراط کی 8 گرام والی گنی جمعرات کو 1973.42 ریال میں فروخت ہوتی رہی جبکہ 21 قیراط والی گنی 1726.74 ریال اور 22 قیراط والی 8 گرام کی گنی 1808.97 ریال  میں دستیاب رہی۔
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی سونے کی قیمت کم ہوگئی تھی جس کے اثرات دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹوں پر پڑے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: