ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بدھ کو ہانگ کانگ کو انڈیا کے ہاتھوں 40 رنز سے شکست ہوئی اور انڈیا ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا۔
لیکن ہار کے باوجود بھی ہانگ کانگ کی ٹیم اور آلراؤنڈر کنچٹ شاہ سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی طرف سے اپنی دوست کو کی جانے والی شادی کی پیشکش ہے۔
ٹوئٹر پر ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کنچٹ شاہ کو انڈیا کے میچ کے بعد گراؤنڈ میں اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایشیا کپ میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 696166
-
ایشیا کپ 2022: افغانستان کی بنگلہ دیش کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابیNode ID: 696721
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا اتوار کے روز پھر آمنے سامنے؟Node ID: 696971
ویڈیو میں ظاہر ہے کہ کنچٹ شاہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم کی گیلری میں آئے اور اپنی دوست کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور ان سے انگریزی میں پوچھا ’کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟‘
ان کے اس سوال کا جواب ان کی دوست نے ہاں میں دیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’مجھے نہیں پتہ کہ میں اس پر کیسے برتاؤں کروں؟‘
چھبیس سالہ کنچٹ شاہ ہانگ کانگ کے لیے 10 ایک روزہ اور 44 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔
She said YES!
A heartwarming moment where Hong Kong's @shah_kinchit95 proposed to his SO after playing a big match against India
A huge congratulations to the happy couple. We wish you all the joy and happiness in your new life together #AsiaCup2022 #GetReadyForEpic pic.twitter.com/CFypYMaPxj— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 31, 2022