پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تقریبا ڈیڑھ روپے بہتر ہو کر 218.75 روپے رہی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 58.22، اماراتی درہم 59.55، کویتی دینار 710، عمانی ریال 568.18، بحرینی دینار 580.26 اور قطری ریال کی قدر 59.54 روپے رہی۔
31 اگست کو برطانوی پاؤنڈ کی قدر 254.79 اور یورو کی قیمت 218.66 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 222 اور قیمت فروخت 224 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 50 اور قیمت فروخت 60.5، اماراتی درہم کی قیمت خرید 62.5 اور قیمت فروخت 63 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 260 اور قیمت فروخت 263 روپے رہی۔