Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

باحہ میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ

جھٹکے صبح 9 بجکر کر 34 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے اور یہ ریکٹر سکیل پر 3.62 درجے کے تھے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا ہے کہ آج بدھ کو باحہ کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جھٹکے صبح 9 بجکر کر 34 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے اور یہ ریکٹر سکیل پر 3.62 درجے کے تھے‘۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے باعث ایک سکول متاثر ہوا ہے۔
دوسری طرف جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق اباالخیل نے کہاہے کہ ’زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز بحیرہ احمر ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’زلزلے کا مرکز آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے اس کی شدت کم رہی تاہم ایک ٹیم کو جائزہ لینے کے لیے روانہ کیا گیا ہے‘۔

 

شیئر: