Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

موسم خزاں میں 29 قسم کے پرندوں کے شکار کی اجازت

’پرندوں کا شکار مخصوص قسم کے اجازت یافتہ ہتھیاروں کے علاوہ بازوں کے ذریعہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
جنگلی حیات کی افزائش کے لیے کام کرنے والے مرکز نے موسم خزاں کے دوران سعودی عرب میں 29 قسم کے پرندوں کے شکار کی اجازت دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پرندوں کا شکار مخصوص قسم کے اجازت یافتہ ہتھیاروں کے علاوہ بازوں کے ذریعہ ہوگا۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’یکم ستمبر سے 30 نومبر تک مخصوص علاقوں میں شکار کی اجازت ہوگی ‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’بعض علاقوں میں خاص قسم کے پرندوں کو صرف بازوں کے ذریعہ شکار کیا جاسکتا ہے‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’شکار کا دوسرا موسم یکم دسمبر سے 31 جنوری تک جاری رہے گا جس میں کچھ خاص قسم کے پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’شہری اور دیہی آبادی کی حدود کے علاوہ عسکری اڈوں اور صنعتی علاقوں میں شکار کی اجازت نہیں‘۔
’اسی طرح بڑے منصوبوں کے قریب اور ساحلی پٹی پر بھی شکار نہیں کیا جاسکتا‘۔
واضح رہے کہ ایسے پرندوں کا شکار بھی منع ہے جن کی نسلیں ختم ہونے کے قریب ہیں۔

شیئر: