Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے سری لنکن صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

انسانی ہمدردی اور امدادی کاموں کے حوالے سے تعاون کے پہلووں کا بھی جائزہ لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے منگل کو ریاض کے صدر دفتر میں سری لنکا کے صدر کے خصوصی ایلچی، وزیر برائے ماحولیات اور فروغ غیر ملکی سرمایہ کاری نصیر احمد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے انسانی اور امدادی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ سلمان مرکز کے تحت سری لنکن عوام کےلیے مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔
فریقین نے سری لنکا میں انسانی ہمدردی اور امدادی کاموں کے حوالے سے تعاون کے پہلووں کا بھی جائزہ لیا ہے۔ 
سری لنکا کے وزیر نے شاہ سلمان مرکز کے امدادی کاموں کی تعریف کی جو وہ دنیا بھر کے ضرورت مند اور متاثرہ افراد کے لیے کر رہا ہے۔

شیئر: