Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان مرکز کی طرف سے یمن میں فوڈ باسکٹ کی تقسیم

مزید ایک لاکھ  سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کی جائیں گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے الحدیدہ کمشنری کے  الخوخہ اور حیس اضلاع میں انتہائی ضرورت مند یمنی خاندانوں میں 74 ٹن 900 کلو گرام فوڈ باسکٹ تقسیم کی ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز فوڈ سیکیورٹی پروگرام برائے  2022 پر عمل پیرا ہے۔ اس کے تحت یمن میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا پیش کی جارہی ہیں۔  
پروگرام کے تحت ایک لاکھ  92 ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم ہوں گی۔ ان کا مجموعی وزن  20 ہزار ٹن سے زیادہ ہوگا۔ یہ یمن کی پندرہ کمشنریوں میں تقسیم ہوں گی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: