Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5100 روپے کم ہو کر 140500 روہے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 4372 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئے نرخ 120456 روپے رہے۔
22 قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت 110418 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت پانچ ڈالر کم ہو کر 1733 ڈالر رہی۔
پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کم ہو کر 1520 روپے جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کم ہو کر 1303.15 روپے رہی۔

شیئر: