Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سوڈانی سیلاب زدگان کے لیے سعودی عرب کی مزید امداد

سیلاب اور بارش نے سوڈان کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے سوڈان میں سیلاب سے متاثرین کے لیے مزید امداد روانہ کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سوڈان میں امداد کی فراہمی کا آغاز شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے حکم پر کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز کی ٹیم نے نائب صدر انجینیئرماہر محمد حمد نے مقامی عہدیداروں کے تعاون سے انتہائی ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کا اہتمام کیا ہے۔
اس موقع پر انجینیئر ماہرمحمد حمد نے کہاکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سوڈانی سیلاب زدگان کی فوری امداد کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ سیلاب اور بارش نے سوڈان کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جانی نقصان کے ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز کی خصوصی ٹیم سیلاب سے ماتثرہ علاقوں تک پہنچنے، امدادی اشیا کی فراہمی، مقامی افراد کی مشکلات دور کرنے اور ان کے حالات زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں میں کامیاب رہی ہے۔
 جمعرات کو بھی دو طیارے 100 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لے کر سوڈان پہنچے تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: