Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

امارات نے سوڈان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کردیا

پہلا امدادی طیارہ 30 ٹن سامان لے کر خرطوم روانہ ہوا ہے ( فوٹو وام)
 متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرنے کے لیے خرطوم کے لیے امدادی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
سیلاب میں ہزاروں بے گھر، کم ازکم 89 افراد ہلاک اور 50 ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام  کے مطابق پہلا امدادی طیارہ 30 ٹن سامان لے کر روانہ ہوا ہے جس کے بعد تین مزید طیارے روانہ کیے جائیں گے۔
 امدادی سامان میں تقریباً 10ہزار خیمے، خوراک اور طبی امداد کے 28 ہزار پیکٹ، شیلٹرز کے لیے 120 ٹن اشیا کے ساتھ  ہنگامی امداد کا سامان شامل ہے، جس سے سیلاب زدگان کے حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
امارات ہلال احمر فضائی راستے سے امدادی آپریشن کی نگرانی کر رہا ہے۔ ریڈ کراس کا وفد بارش اورسیلاب سے پیدا ہونے والے اس بحران کے شروع ہونے کے فوراً بعد خرطوم پہنچا تھا۔ 
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس سال سیلاب سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنا ہیں۔

شیئر: