سعودی ٹی وی چینل ون کے اولین اناونسر اور صحافی غالب کامل سنیچر کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
غالب کامل کا شمارمملکت میں براڈکاسٹنگ شعبے کے بانیوں میں کیاجاتاہے۔
عاجل نیوز کے مطابق غالب کمال طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان کے بیٹے رائد غالب نے ٹوئٹرپر والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اشکبارآنکھوں سے اپنےعزیز والد غالب کامل کے انتقال کی خبردے رہا ہوں‘۔
سعودی ٹی وی کے اولین اناونسرغالب کمال 1941 میں پید ہوئے۔ ان کا شمار سعودی عرب کے صف اول کے ٹی وی اناونسرز میں کیا جاتا ہے۔
ان کے ساتھیوں میں معروف اناونسرماجد البل، عبدالرحمان یغمور، سلیمان العیسی اورحسین النجارشامل ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق غالب کمال کو اردن سے علاج کے لیے ریاض کے ھسپتال منتقل کیا گیا تھا۔