Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

23 اگست کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک روپے بڑھی ہے۔
منگل 23 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 217.65، سعودی ریال کی قیمت 57.96 اور اماراتی درہم کی قدر 59.25 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں عمانی ریال کی شرح 566.08، بحرینی دینار 577.36 اور کویتی دینار کی قیمت 707.14 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تین روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

شیئر: