وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے ہسپتال میں موجود رہنما شہباز گل کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں صحتمند قرار دیا ہے۔
سنیچر کو نیوز کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر شہباز گل خود کو بیمار بتا رہے تھے، آج تین گھنٹے قبل ہسپتال میں وہ صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شہباز گل پر تشدد پولیس نے نہیں تو پھر کس نے کیا؟ عمران خانNode ID: 693846
-
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات سے روک دیاNode ID: 693861
شہباز گل کی ویڈیو اور انہی مناظر پر مشتمل تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کرنے والوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
مختصر دورانیے کی ویڈیو اور تصاویر میں شہباز گل ہسپتال کے بستر پر بیٹھے اور اس کے پاس کھڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کے سامنے ایک پولیس اہلکار ہاتھ باندھے ہوئے جب کہ دیگر مناظر میں وہ کچھ دستاویزات کا مطالعہ کرتے ہوئے واضح ہیں۔
حکومت نے شہباز گل کی ویڈیو جاری کی ہے، دعویٰ کیا ہے یہ تازہ ترین ہے،، کیا آپ کو لگتا ہے یہ نئی وڈیو ہے، یا پہلے ریکارڈ کی گئی تھی؟ pic.twitter.com/rEc5wGOO2z
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 20, 2022
پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے دعوی کیا کہ ’یہ پرانی ویڈیو ہے‘ جب کہ کچھ دیگر کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو میں شہباز گل نہیں کوئی اور ہے۔‘

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’اگر یہ ویڈیو صحیح ہے تو یہ خوشی کی بات ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ اتنا صحت مند ہے تو پھر عمران خان، وکلا اور میڈیا کی ملاقات پر پابندی کیوں ہے؟ پولیس کو چاہیے کہ عمران خان، وکلا اور میڈیا کو ملاقات کی اجازت دے۔‘

ٹیلی ویژن میزبان فرح حسین نے ویڈیو میں شہباز گل کے انداز کو ’افسرانہ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ’بالکل نارمل اور پہلے جیسے دکھائی دے رہے ہیں ورنہ (گزشتہ روز) سانس پھولنے کا انداز اور رفتار تشویش ناک تھا۔‘












