Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مسلسل بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی ایام میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں مسلسل بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئے نرخ 142600 روپے رہے۔
10گرام سونا 2397روپے کمی کے بعد 122256روپے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا دو ڈالر اضافے کے بعد 1771 ڈالر کا ہوگیا۔
18 اگست کو پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابق سطح پر برقرار رہی۔
فی تولہ چاندی 1540 روپے جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 132.30 روپے رہی۔
 

شیئر: