Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں منگل کو بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5700 روپے بڑھ کر 139900 روپے ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 4887 روپے بڑھ کر 119942 روپے رہی۔
سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کئی روز سے اس کے نرخ مسلسل کم ہو رہے تھے۔
منگل کو 22 قیراط سونے کی دس گرام قیمت 109947 روپے ریکارڈ کی گئی۔
16 اگست کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں دو ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 1777 ڈالر رہے۔
پاکستان میں منگل کو چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابق سطح 1540 اور 1320.30 روپے پر برقرار رہی۔
گزشتہ 10 روز میں پہلی مرتبہ منگل کو سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ چھ اگست کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 7900 روپے کمی ہوئی تھی۔

شیئر: