پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو اسے دیکھنے والے خاتون سفیر کے معترف دکھائی دیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ مختصر ویڈیو میں یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا کو سبزوسفید لباس زیب تن کیے ہوئے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی ہوم ڈلیوری رائیڈر کے لیے ولی عہد دبئی کا اعزازNode ID: 691921
-
دل دل پاکستان! ’چند نوجوانوں کی آواز جو قوم کی آواز بنی‘Node ID: 691956
-
پاکستان میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟Node ID: 692001
ویڈیو سوشل ٹائم لائنز پر آنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شیئر ہوئی جب کہ اس پر تبصروں، لائکس اور ویوز کی تعداد لاکھوں میں رہی۔
ایک منٹ 31 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کے پس منظر میں قومی اہمیت کے حامل مختلف مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
On 75th Independence Day, Amb Dr Riina Kionka, plays Qaumi Tarana on trumpet, as special gesture of honour to on 14th August. 2022 marks 60 years of long standing - ties making both stronger together.@rkionka @foreignofficepk @eu_eeas#EUPAK60 #StrongerTogether pic.twitter.com/lf7YHL2oth
— EUPakistan (@EUPakistan) August 11, 2022
یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان کی ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اسے موضوع بھی بنایا۔
پاکستانی صحافی زوفین ابراہیم نے خاتون سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ’خوبصورتی سے دھن پیش کرنے‘ پر سراہا۔

طارق باجوہ نے اپنے تبصرے میں سفیر کے انداز پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’تقابل سے بالا پرفارمنس‘ قرار دیا۔

طوبی جاوید نے ’پاکستان کو عزت دینے‘ پر اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارت خانے اور سفارت کار دونوں کا شکریہ ادا کیا۔












